افغانستان میں طالبان نے زیرِ حراست 2 امریکیوں کو رہا کردیا جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی قیدیوں کی رہائی طالبان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کا اشارہ ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے قیدیوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجما نے رہا کیے گئے قیدیوں کی شناخت بتانے سے انکار کردیا ہے۔
ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ رہائی کسی افغان قیدی یا کے تبادلے میں عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی اس کے لیے کوئی رقم دی گئی ہے۔
نیڈ پرائس کے مطابق رہائی پانے والے امریکی شہریوں کو مناسب مدد فراہم کی جارہی ہے۔