کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 81 رنز کی برتری

eAwazکھیل

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 519 رنز بنالیے اور قومی ٹیم پر 81 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن اور ایش سوڈھی نے اننگز کا آغاز کیا، کین سنچری مکمل کرکے کریز پر موجود ہیں۔

کیوی ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں پر 440 رنز بنالیے تھے۔

پاکستان کے سلمان علی آغا بدستور بیمار ہیں اور آج بھی فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے، حسن علی ان کی جگہ فیلڈنگ کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مکمل فٹ ہونے کے بعد میدان میں موجود ہیں