واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے منظر عام پر آگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2015 سے 2020 تک کے ٹیکس گوشوارے عوام کے سامنے لانے کے لیے امریکی نمائندگان کی کمیٹی میں ووٹنگ میں ہوئی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے گوشوارے پبلک کرنے کے حق میں 24 ارکان نے جبکہ مخالفت میں 16 ارکان نے ووٹ ڈالے۔سابق صدر کی جانب سے ہزاروں صفحات پر مشتمل ٹیکس گوشوارے منظر عام پرلانے پر رد عمل میں کہا کہ اس عمل سے امریکی ریاست تقسیم ہوجائے گی۔
امریکی قانون کے مطابق امریکی صدر پر ٹیکس گوشوارے ظاہرکرنا لازم نہیں ہے تاہم امریکی صدور رضاکارانہ طور پر ایسا کرتے رہے ہیں۔ اس کے برعکس سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹیکس ریٹرن چھپانےکے لیے کوششیں کیں۔