اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک بار پھر ڈیفالٹ کی خبروں کو مسترد کردیا۔
جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان معمولی ملک نہیں اور ہم ڈیفالٹ کرنے نہیں جارہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکلات کا سامنا ہے، دوست ممالک سے مل کر مشکلات حل کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، ہمارا ہدف 32 ارب کی ایکسپورٹ کو 100 ارب تک لے جانا ہے، ایکسپورٹ بڑھانے پر ہی ہمارا دار ومدار ہے۔