پنجاب میں خناق اور خسرے سے بچوں کےجاں بحق ہونے کا انکشاف

eAwazصحت

محکمہ صحت پنجاب نے خناق اور خسرے سے ہلاکتوں کی رپورٹ جاری کردی جس میں پنجاب میں خناق اور خسرے سے بچوں کےجاں بحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 25 سے 31 دسمبرکےدوران خسرے سے 25 اورخناق سے 9 بچے زندگی کی بازی ہارگئے، پنجاب میں خسرے کے ایک ہزار 932 کیسز سامنے آئےہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاہور میں 395 اورراولپنڈی میں 334 بچےخسرے سے متاثر ہوئے جبکہ صوبے سے خناق کے 121 کیسز سامنےآئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خناق کے کیسز فیصل آباد، جھنگ، رحیم یار خان اور راولپنڈی میں رپورٹ ہوئے،خسرے کےتصدیق شدہ کیسز میں سے 32 فیصد بچوں نےخسرے ویکسین کی کوئی خوراک نہیں لی ۔

کنفرم خسرے کے کیسز میں 16 فیصد نےخسرے کی ایک ویکسین لی ہے۔

خسرے کےکنفرم کیسز لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، اٹک،قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،اوکاڑہ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔