2 fighter jets of Indian Air Force crashed

بھارتی فضائیہ کے 2 لڑاکا طیارے گر کر تباہ

eAwazآس پاس

بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ زخمی جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے نئی دہلی کے جنوب میں مشق کے دوران گر کر تباہ ہوئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں ایک پائلٹ زخمی ہوا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

دونوں طیاروں نے صبح سویرے گوالیار ایئر بیس سے اڑان بھری تھی۔

لڑاکا طیارہ سو-30 میں 2 پائلٹ موجود تھے جبکہ میراج طیارے میں ایک پائلٹ موجود تھا۔

پولیس افسر دھارمندر گور نے اے ایف پی کو بتایا کہ 2 لڑاکا طیاروں میں سے ایک طیارے کے پُرزے ملے ہیں اور پہادگڑھ جنگل سے ایک زخمی پائلٹ ملا ہے جبکہ دوسرے طیارے کی تلاش کے لیے ٹیم بھیج دی ہے۔

ہدوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دونوں طیاروں کے فضا میں تصادم کی تصدیق کے لیے تحقیقات کررہی ہے۔

مدھیا پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سندھ چوہان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اور بحالی کے کام کے لیے مقامی انتظامیہ کو بھارتی فضائیہ سے تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دعا کرتے ہوئے کہ طیاروں میں سوار تمام پائلٹ خیریت سے ہوں۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2022 میں اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

اس کے علاوہ جولائی 2022 میں بھارت میں سوویت دور کا لڑاکا طیارہ مگ-21 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

دسمبر 2021 میں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کُنور کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔