چلی میں جنگلات کی آگ بے قابو، مختلف حادثات میں 23 افراد ہلاک

eAwazآس پاس, ورلڈ

چلی میں جنگلات کی آگ بے قابو، مختلف حادثات میں 23 افراد ہلاک
چلی کے جنوب وسطی حصے میں ہیٹ ویو کے باعث متعدد مقامات پرلگی جنگلات کی آگ بے قابو ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خوفناک آگ نےامریکی شہر فلاڈیلفیا کے بھی بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، مختلف حادثات میں 23 افراد ہلاک اور 979 افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ رہائشی علاقوں سے 1100 افراد کا انخلاکرایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جنگلات کی آگ کے باعث متاثرہ حصوں میں 88 گھرتباہ اور ایک لاکھ 16 ہزارایکڑ اراضی جل کرراکھ ہوگئی ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باعث مزید 76 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے اور شدید گرمی کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت نے آفت زدہ صورتحال کا دائرہ کار جنوبی ریجن تک بڑھا دیا ہے۔