امریکی جنگی طیارے نے کینیڈا کی فضائی حدود میں اُڑتی نا قابل شناخت شے کو مار گرایا

eAwazآس پاس

امریکی جنگی طیارے نے کینیڈا کی فضائی حدود میں اُڑتی نا قابل شناخت شے کو مار گرایا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ان کے احکامات پر امریکی جنگی طیارے نے شمالی کینیڈا کی فضاؤں میں اڑتی ناقابل شناخت شے کو مار گرایا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا احکامات ملتے ہی امریکی اور کینیڈین افواج کی مشترکہ کارروائی میں امریکی ایف 22 جنگی طیارے نے شمالی کینیڈا کے علاقے یوکون کے اوپر اڑتی ناقابل شناخت شے کو مار گرایا ہے۔

جسٹن ٹروڈو کی ٹوئٹ سے قبل نارتھ امریکن ائیرو ڈیفنس کمانڈ (NORAD) نے کہا تھا کہ کینیڈا کے فضائی حدود میں ایک ناقابل شناخت شے کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں جسٹن ٹروڈو نے لکھا کہ انہوں نے امریکی صدر سے بات کی ہے اور اب کینیڈین افواج اس شے کے ملبے کو جمع کرنے کا بعد اس کا تجزیہ کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے بھی الاسکا کے اوپر اڑتی کسی ناقابل شناخت شے کو مارگرانے کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل امریکا نے مشتبہ چینی جاسوس غبارہ مار گرایا تھا۔