یورینیم 84 فیصد تک افزودہ کرنے کی امریکی میڈیا رپورٹ غلط ہے، ایران

eAwazورلڈ

ایران نے 84 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کی رپورٹس کی تردید کردی ہے۔ تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ امریکی میڈیا کی رپورٹ بہتان اور حقائق کے برعکس ہے۔

ادھر امریکی میڈیا ادارے بلومبرگ نیوز کے مطابق ایران میں معائنہ کاروں نے گزشتہ ہفتے یورینیم کو 84 فیصد تک افزودہ پایا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) ایران کے ساتھ یورینیم افزودگی کے معاملے پر بات چیت کر رہی ہے۔