امریکہ کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان کے لیے چینی قرضوں پر امریکہ کو گہری تشویش ہے
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار ڈونلڈ لو کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اس بات پر گہری تشویش لاحق ہے کہ چین پاکستان اور سری لنکا جیسے بھارت کے قریبی پڑوسیوں کو جو قرضے فراہم کر رہا ہے، ان سے وہ زبردستی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتا ہے جنوبی اور وسطی ایشیا سے متعلق اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ ڈونالڈ لو صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ، ڈونالڈ لو یکم مارچ سے تین روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچنے والے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چین کے معاملے پر بھارت اور امریکہ کے درمیان سنجیدہ بات چیت ہوئی ہے۔