افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے اپنے عہدے سے استفعیٰ دے دیا۔
سابق سفارت کار محمد صادق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی کے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں سفارت کار محمد صادق نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’تین برس سے افغانستان کے لیے پاکستان کا نمائندہ برائے خصوصی کے فرائض سرانجام دینے کے بعد میں نے حکومتِ پاکستان سے درخواست کی ہے کہ اب میرے لیے وقت آگیا ہے کہ میں اپنے ذاتی امور بشمول خاندان، کتابوں، ماحولیات اور زراعت پر توجہ دوں‘۔