پاک آئیڈینٹٹی ایپلی کیشن متعارف، موبائل فون سے شناختی کارڈ بنوانا ممکن

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ’پاک آئیڈینٹٹی‘ کے نام سے نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی، پاکستانی شہری اب موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

‎چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ نئی موبائل ایپ سے شناختی کارڈ بنوانے کی درخواست کسی بھی جگہ سے دی جا سکے گی اور دستاویزات بھی اپ لوڈ کئے جاسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کیلئے موبائل پر ہی فنگر پرنٹس بھی دیے جا سکتے ہیں۔

چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ موبائل ایپ سے متعلق اپنی آرا سے ضرور آگاہ کریں۔