پی ٹی آئی قیادت پر دہشتگردی کے مقدمات پر تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ نے 5 رکنی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ذوالفقار حمید جے آئی ٹی کے کنوینئر ہوں گے۔
آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کے افسر بھی جے آئی ٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اویس احمد بھی جے آئی ٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پنجاب اسپیشل برانچ کا نمائندہ بھی جے آئی ٹی کا ممبر ہوگا۔
واضح رہے کہ جے آئی ٹی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت قائم کی گئی ہے۔