سندھ میں کورونا کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ریکارڈ

eAwazصحت

کراچی: سندھ میں کورونا کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے، جس پر طبی ماہرین نے شہریوں کو چہرے پر ماسک لگانے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔ صوبے میں کورونا کے مزید 69 مثبت کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 190 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے مثبت کی سز کی شرح 36.3 فی صد ریکارڈ ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں کورونا کے 17 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 4 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک اور سینی ٹائزر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے ہجوم والی جگہوں پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔