واٹس ایپ کے وائس نوٹ فیچر میں اہم تبدیلی متوقع

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے وائس نوٹ فیچر میں بڑی تبدیلی کرنے جارہی ہے جو غلطی کا احساس ہونے کی صورت میں وائس نوٹ ڈیلیٹ کرنے کی فکر یا آگے بڑھا دیے جانے کے خوف سے صارفین کو چھٹکارہ دلا دے گی۔

واٹس ایپ بِیٹا انفوکے مطابق میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن کے وائس نوٹ فیچر میں ایسی تبدیلی کی جانے والی ہے جس سے وائس نوٹ کو ایک دفع سے زیادہ نہیں چلایا جا سکے گا۔

اس طرح کی ایک تبدیلی صارفین پہلے تصاویر کے معاملے دیکھ چکے ہیں جس کے تحت ایک خاص آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے تصویر کو بھیجا جاتا ہے اور وصول کنندہ نہ تو ایک بار سے زیادہ تصویر دیکھ سکتا ہے نہ ہی اس کا اسکرین شاٹ لے سکتا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے شائع کیے گئے لیک اسکرین شاٹ میں اس فیچر کے مستقبل میں ریلیز کیے جانے والے فیچر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم، کمپنی جانب سے فیچر کے متعارف کرائے جانے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔