ٹوئٹر کا ’بلیو برڈ لوگو‘ 5 روز بعد بحال

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا ’بلیو برڈ لوگو‘ 5 روز بعد بحال کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 3 اپریل کو ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی جانب سے کمپنی کے لوگو ’بلیو برڈ‘ کو کرپٹو کرنسی ’ڈوج کوائن‘ کے لوگو (logo) سے تبدیل کردیا تھا۔

ٹوئٹر کا بلیو برڈ لوگو تبدیل کرکے ڈوج کوئن رکھنے کے بعد کرپٹو کرنسی کی قدر میں 20 فیصد زائد اضافہ ہوا تھا۔

تاہم آج ٹوئٹر کے ہوم پیچ پر ڈوج کوئن کا لوگو ہٹا دیا گیا ہے اور ٹوئٹر بلیو برڈ کا لوگو بحال کردیا گیا۔

ایلون مسک نے کچھ دن پہلے ٹوئٹر کی چڑیا کو مشہور زمانہ ڈوگی میم والے ’کتے‘ سے تبدیل کردیا تھا۔

اس سے قبل دنیا بھر میں صارفین نے ٹوئٹر کے لوگو میں تبدیلی پر حیرانی کا اظہار کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے ان دونوں فیصلوں کی فی الحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔