سینیئر اداکار اور پروڈیوسر طارق جمیل انتقال کرگئے
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی وژن کے سنہری دور کا ایک اور باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا۔ سینئر اداکار، پروڈیوسر اور تخلیق کار طارق جمیل پراچہ قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔
پاکستان ٹیلی وژن میں بطور سیٹ ڈیزائنر اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے اور پھر بہترین اداکار اور کامیاب پروڈیوسر تک سفر طے کرنے والے اپنی امثال آپ طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے۔
بطور پروڈیوسر ڈرامہ آنچ سے شہرت حاصل کرنے والے طارق جمیل پراچہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر عمران اسلم نے دی جس کے بعد اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی تصدیق کی۔
طارق جمیل پراچہ نے اڑان، دل مومن، محبت چھوڑ دی، پیار نام کا دیا اور سات پردوں جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مرحوم نے شوبز کا جو بھی شعبہ اپنایا، کامیابیاں سمیٹیں۔
سوشل میڈیا پر انتقال کی خبر سنتے ہی معروف اداکاروں اور اداکاراؤں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے طارق جمیل پراچہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔