انسٹاگرام بائیو میں 5 لنکس کو ایڈ کرنا ممکن

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا نیا فیچر صارفین کی زندگی کچھ آسان بنا دے گا کیونکہ اب وہ اپنی بائیو میں ایک سے زیادہ لنکس ایڈ کر سکیں گے۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنے انسٹاگرام براڈ کاسٹ چینل پر اس فیچر کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اب صارفین انسٹاگرام بائیو میں 5 لنکس کو ایڈ کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ان فیچرز میں سے ایک ہے جس کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

اس طرح کے لنکس سے صارفین اپنے آن لائن مواد تک فالوورز کو رسائی فراہم کرتے ہیں۔

یہ فیچر بزنس اور creator اکاؤنٹس سمیت تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ایڈٹ پروفائل پر کلک کرکے لنکس اور پھر ایڈ ایکسٹرنل لنک کے آپشن کا انتخاب کریں۔

اس کے بعد آپ اپنے لنکس ایڈ کرکے انہیں اپنی مرضی کے مطابق اوپر نیچے کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کی آزمائش فروری سے کی جا رہی تھی اور کمپنی کے مطابق تمام یو آر ایل لنکس کو پروفائل میں ایڈ کرنا ممکن ہے۔