ذہنی دباؤ پر قابو پانے سے حیاتیاتی زندگی بہتر بنائی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
اگر آپ صحت مند اور فٹ ہیں تو آپ کے عضلات اور خلیے بالکل نوجوانوں کے جیسی کارکردگی دکھائیں گے۔
ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر آپ ذہنی دباؤ پر قابو پا لیں تو چند ہی روز میں اپنی حیاتیاتی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
ایک عمر تو وہ ہے جس سے اس بات کا تعین ہوتا ہے کہ آپ کتنے برس زندہ رہے، لیکن حیاتیاتی عمر آپ کے خلیوں اور عضلات کی کارکردگی کا پتا دیتی ہے۔
اگر آپ صحت مند اور فٹ ہیں تو آپ کے عضلات اور خلیے بالکل نوجوانوں کے جیسی کارکردگی دکھائیں گے۔
لیکن اگر آپ کسی بیماری میں مبتلا ہیں یا صحت خراب ہے تو آپ کے عضلات اور خلیے ایک عمر رسیدہ شخص کے جیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ خراب صحت کی وجہ سے آپ کو کسی بیماری میں مبتلا ہونے یا عمر کم ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگر ذہنی تناؤ سے چھٹکارا مل جائے تو آپ کی حیاتیاتی عمر مکمل یا جزوی طور پر بحال ہوسکتی ہے۔