وفاقی وزارتِ صحت حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان میں منکی پاکس کے دونوں مریض صحت یاب ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پمز اسلام آباد میں زیرِ علاج منکی پاکس کا مریض ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ منکی پاکس کا گھر میں قرنطینہ ہونے والا مریض بھی صحت یاب ہو گیا۔
دوسری جانب ماہرینِ متعدی امراض نے کہا ہے کہ پاکستان میں چکن پاکس کے بہت زیادہ کیس سامنے آ رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں چکن پاکس کے کیسز کو منکی پاکس تصور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وفاقی وزارتِ صحت کو چکن پاکس کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لینا چاہیے۔