یوکرین میں غیر ملکی صحافی ارمان سولڈن ہلاک

eAwazآس پاس

یوکرین میں غیر ملکی خبر ایجنسی کا صحافی ارمان سولڈن ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی کا صحافی ارمان سولڈن مشرقی یوکرین میں راکٹ حملے کی زد میں آیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ صحافی ارمان سولڈن فرانسیسی شہری تھا۔

صحافی ارمان سولڈن کی ہلاکت پر فرانسیسی صدر اور یوکرینی وزارتِ دفاع نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق یوکرین جنگ میں اب تک 11 صحافی مارے جا چکے ہیں۔