سپریم کورٹ کا عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار، گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم

eAwazآس پاس

سپریم کورٹ نے رہائی کے حکم کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم جاری کیا۔

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے عمران خان کو پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ وہاں آرام سے رہیں، گپ شپ لگائیں اور سو جائیں، صبح لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں۔