واٹس ایپ بہت جلد ایک نیا فیچر متعارف کرنے والا ہے جس کے تحت صارفین اپنی پرائیویٹ چیٹ کو لاک اور چھپا سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق چیٹ لاک کا آپشن واٹس ایپ کے آن اسکرین ان باکس سے چیٹس کو ہٹا دے گا اور اسے ایک نئے فولڈر میں رکھ دے گا جسے صرف پاس ورڈ یا بائیو میٹرک کے ذریعے کھولا جا سکتا ہے۔
واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے اسے سیکیورٹی میں نئی جدت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیٹ لاک آپ کی انتہائی پرائیویٹ چیٹس کی حفاظت کرے گا اور ان سے متعلق نوٹی فکیشن کو بھی چھپائے گا۔
یہ فیچر واٹس ایپ صارفین کو اپنے بیک اپ کو انکرپٹ کرنے، اسکرین شاٹ کو بلاک کرنے اور چیٹس کو چھپا دینے کے آپشنز دیتا ہے۔ میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ نے فیس بک پوسٹ میں نئے فیچر کی تصدیق کی۔