عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

eAwazآس پاس

لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

عدالتِ عالیہ نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 19 مئی کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔