چین میں جاری کورونا کیسز کی نئی لہر اب شدید خطرے میں بدل گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی حکام کورونا وائرس کی جاری نئی لہر سے نمٹنے کے لیے ویکسین تیار کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کورونا کے نئے ویریئنٹ XBB کا مقابلہ کرنے کے لیے قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے ویکسین تیار کی جا رہی ہے اور ابتدائی طور پر 2 ویکسینز کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ تین سے چار ویکسینز کو بھی جلد منظوری دے دی جائے گی۔
ایک رپورٹ کے مطابق جون میں کورونا کی شدت میں بہت تیزی آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس دوران ہفتہ وار 65 ملین کیسز سامنے آسکتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں حکام کا دعویٰ ہے کہ موجودہ لہر کم شدید ہوگی جبکہ ماہرین صحت کا خیال ہے کہ ملک میں بڑی عمر والے افراد کو اموات سے بچانے کے لیے ایک بھرپور ویکسی نیشن بوسٹر پروگرام اور اسپتالوں میں اینٹی وائرلز کی فراہمی ضروری ہے۔