بالی ووڈ کے اُبھرتے ہوئے اداکار روہت صراف نے شاہد کپور کی بلاک بسٹر فلم ’عشق وشق‘ کے سیکوئل بننے کی تصدیق کردی ہے۔
روہت صراف نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اس سیکوئل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس فلم کے لیے بہت زیادہ پر جوش ہوں اور تھوڑا سا گھبرایا ہوا بھی ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ فلم شائقین کو پسند آئے گی۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں اس فلم میں شاہد کپور کی جگہ بالکل نہیں لینے والا کیونکہ اس فلم کی کہانی پرانی والی فلم سے بہت مختلف ہے صرف دونوں فلموں کے نام ایک جیسے ہیں اور پروڈکشن ہاؤس ایک ہے۔
روہت صراف نے بتایا کہ اس فلم کی کہانی آج کے دور کی میں ہونے والی محبت اور دوستی پر مبنی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فلم ’عشق وشق‘ کے سیکوئل میں روہت صراف، رتیک روشن کی کزن پشمینا روشن اور فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار جبران خان اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔