علیزہ سلطان پر ہونے والی تنقید پر فیروز خان کا پہلی بار ردعمل

eAwazفن فنکار

اداکار فیروز خان اپنی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہونے والی تنقید پر پہلی بار بول پڑے۔

فیروز خان نے سماجی پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پر لکھا کہ ’میں اپنے مداحوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ علیزہ کو اکیلا چھوڑ دیں، جو کچھ بھی ہوا وہ ہمارے درمیان تھا اور اب ہمارے درمیان کچھ نہیں رہا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اچھا ہو گا اگر میرے مداح ان کی حمایت کریں، سپورٹ کریں اور ان کے لیے آسانی پیدا کریں۔

فیروز خان نے آخر میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب مزید نفرت مت کریں‘۔

طلاق کے بعد علیزہ سلطان نے ماڈلنگ شروع کردی تھی، جس کے بعد چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد شوبز میں بھی قدم رکھیں گی۔

علیزہ فاطمہ سلطان کا تعلق شوبز خاندان سے نہیں ہے، تاہم اداکار سے شادی اور طلاق کے بعد وہ شوبز انڈسٹری کا بلواسطہ یا بلاواسطہ حصہ بن چکی ہیں اور اب وہ کافی عرصے سے ماڈلنگ کررہی ہیں۔

ان کی جانب سے ماڈلنگ شروع کیے جانے پر کئی لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ان کے ساتھ ہمدردی بھی کی کہ ان کی شادہ شدہ زندگی اچھی نہیں گزری۔

جہاں لوگوں نے علیزہ سلطان کی تعریفیں کیں، وہیں بعض لوگوں نے انہیں طعنے بھی دیے اور لکھا کہ وہ تاحال سابق شوہر کی ہدولت ماڈلنگ کرکے شہرت حاصل کررہی ہیں۔

علیزہ سلطان پر ہونے والی تنقید پر فیروز خان نے پہلی بار اپنا ردعمل دیا ہے۔