نیٹ فلکس کے مقابلے پرناسا کی جانب سے نیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا اعلان

eAwazفن فنکار

نیٹ فلکس اور ایسی دیگر اسٹریمنگ سروسز کے مقابلے پر امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے نیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس اسٹریمنگ سروس کو ناسا پلس کا نام دیا جائے گا جس کے لیے کوئی ماہانہ فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ناسا کے مطابق اس اسٹریمنگ سروس پر خلائی لانچز کو براہ راست دکھانے کے ساتھ ساتھ صارفین کو اوریجنل ویڈیو سیریز کلیکشنز تک رسائی دی جائے گی۔

اسا کی یہ اسٹریمنگ سروس 2023 میں کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوگی۔

یہ اسٹریمنگ سروس ناسا کی آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ایپس کے ساتھ ساتھ ویب براؤزر کے ذریعے دستیاب ہوگی۔

امریکی خلائی ادارہ اس سے پہلے 2019 میں اسپیس ایکس ڈیمو 1 مشن کی کوریج پر ایمی ایوارڈز جیت چکا ہے۔

مگر ادارے کو توقع ہے کہ اسٹریمنگ سروس پر دستیاب خلائی مواد لوگوں کو اپنی جانب کھینچے گا۔

نئی اسٹریمنگ سروس کا اعلان اس وقت کیا گیا جب ناسا کی ویب سائٹ اور موبائل ایپس کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔

ناسا کی نئی ویب سائٹ کا ابتدائی بیٹا (beta) ورژن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔