مقابلہ حسن میں شریک خواتین کی ہراسانی کی شکایات، ملائیشیا میں منعقدہ مقابلہ منسوخ

eAwazفن فنکار

مقابلہ حسن میں شریک خواتین کی ہراسانی کی شکایات، ملائیشیا میں منعقدہ مقابلہ منسوخ

مس یونیورس آرگنائزیشن نے جنسی ہراسانی کے الزامات پر انڈونیشیا میں اپنی فرنچائز سے تعلقات منقطع کر تے ہوئے رواں سال ملائیشیا میں ہونے والا مقابلہ منسوخ کر دیا ہے۔

مس یونیورس میں حصہ لینے والی 6 خواتین نے انڈونیشیا کے منتظمین پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے پولیس میں بھی شکایت درج کروا دی ہے۔

جنسی ہراسانی کی شکایات سامنے آنے پر امریکا میں قائم مس یونیورس آرگنائزیشن نے ای میل بیان میں کہا ہے کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا منتظمین کی سب سے بڑی ذمہ داری تھی۔

مس یونیورس آرگنائیزیشن کے مطابق خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کی اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر انڈونیشیا میں اپنی فرنچائز اور اس کے ڈائریکٹر کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر رہے ہیں۔