بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی کا جیل سے واپسی پر کہنا ہے کہ میرے ساتھ بہت غلط ہوا ہے اور راکھی کیساتھ اور لوگوں نے مل کر مجھے فریم کیا ۔
سوشل میڈیا پر راکھی کے شوہر عادل درانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے راکھی پر اور لوگوں کے ساتھ مل کر خود کو ’ فریم ‘ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
چند ماہ قبل راکھی نے عادل درانی کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی۔
والدہ کے انتقال پر راکھی جم کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران شوہر عادل کے کسی اور لڑکی سے تعلق کا انکشاف کرتے ہوئے روپڑی تھیں جب کہ بعد ازاں راکھی نے عادل سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
راکھی نے عادل پر الزام لگایا تھا کہ عادل بتائے بغیر مجھ پر حملہ کرکے فلیٹ سے پیسے اور زیورات لے گیا جس کے بعدپولیس نے فروری میں ایف آئی آر درج کرکے کو عادل کو گرفتار کیا تھا تاہم اب عادل کو رہا کردیا گیا ہے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے عادل خان درانی سے راکھی سے دوبارہ ملنے کا سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ بہت غلط ہوا ہے، پریس کانفرنس میں سب کچھ بتاؤں گا اور پوری کہانی واضح کردوں گا۔
عادل خان درانی نے یہ بھی کہا کہ راکھی نے اور اس کے بہت سے لوگوں نے مجھے فریم کیا۔
راکھی کے کروڑوں لے جانے کے سوال پر عادل خان کا کہنا تھا کہ راکھی کو کروڑ وں مجھے دینا ہیں یاوہ کروڑوں روپے مجھے ملیں گے سب کچھ پریس کانفرنس کے دوران بتاؤں گا۔