بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم’جوان‘ نے ریلیز سے پہلے اُنہی کی بلاک بسٹر فلم’پٹھان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
فلم’جوان‘ کی گزشتہ ہفتے دنیا بھر کی باکس آفس مارکیٹس میں ایڈوانس بکنگ شروع ہوگئی ہے۔
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق فلم’جوان‘ نے دنیا کے مختلف ممالک میں فلم ’پٹھان‘ کی ایڈوانس سیلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے ایڈوانس سیلز کی ایک قابل ذکر مثال قائم کی تھی۔
امریکا میں فلم’جوان‘ کی ایڈوانس بکنگ 1 لاکھ ڈالر سے زائد، برطانیہ میں 35 ہزار پاؤنڈ جبکہ آسٹریلیا میں فلم کی ایڈوانس بکنگ فلم’پٹھان‘ کی ایڈوانس سیل سے 20 فیصد زائد ہے۔
مشرق وسطیٰ میں بھی فلم’جوان‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہونے پر ٹکٹس کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں مجموعی طور پر فلم کے پہلے دن کی اسکریننگ کے لیے تقریباً 1500 ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔
اگرچے یہ فلم کی ایڈوانس بکنگ کے بارے میں سامنے آنے والے ابتدائی اعداد و شمار ہیں لیکن یہ مستقبل کی ایک امید افزا جھلک پیش کر رہے ہیں کہ فلم کے ریلیز ہونے پر اسے باکس آفس پر بھرپور پذیرائی ملنے کا امکان ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ’پٹھان‘ نے بالی ووڈ فلم کے لیے ایک قابل ذکر بین الاقوامی ڈیبیو ریکارڈ قائم کیا تھا جس نے افتتاحی دن 4.70 ملین امریکی ڈالر کا حیران کن مجموعہ حاصل کیا تھا اور پانچ دن کے اختتامی ہفتے کے آخر میں 26.30 ملین امریکی ڈالر کا شاندار مجموعہ حاصل کیا تھا۔