اروباری ہفتے کے پہلے دن کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر نے اڑان بھرنا شروع کر دی ہے اور روپیہ ناقدری کا شکار ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 301 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔
ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 301 روپے پر بند ہوا تھا۔
علاوہ ازیں ملک میں ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔