کربلا میں امام حسین ؓ کے چہلم میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت

eAwazآس پاس

عراق کے مقدس شہر کربلا میں امام حسین ؓ کے چہلم میں 2 کروڑ سے زائد زائرین نے شرکت کی ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ امام حسین ؓ کے چہلم میں اس سال تقریباً 2 کروڑ 20 لاکھ زائرین نے شرکت کی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار 40 لاکھ ایرانی زائرین چہلمِ امام حسین ؓ میں شریک ہوئے۔

دوسری جانب عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کربلا میں کیمپ لگایا گیا ہے۔