حکومتی ہدایات پر انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے بعد بعد روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ایک ڈالر ایک روپے 79 پیسے سستاہوکر 301 روپے 16 پیسے پر بند ہوا۔
آج منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی آئی اور ڈالر ایک روپے 41 پیسے سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت 300 روپے سے کم ہوکر 299 روپے 75 پیسے ہوگئی۔
اس وقت انٹربینک میں ڈالرگزشتہ 20 روزکی کم ترین سطح پرہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ روز ڈالر 4 روپے کی کمی کے بعد 300 روپے کا ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 370 روپے جب کہ یورو 316 روپے کا ہے، سعودی ریال 79 روپے اور اماراتی درہم 82 روپے کا ہے۔