‘غدر 2’ جیسی فلموں کی کامیابی پریشان کن بات ہے؛ نصیرالدین شاہ

eAwazفن فنکار

بھارت کے ممتاز اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ ‘غدر 2’ جیسی فلموں کی کامیابی پریشان کن بات ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نصیرالدین شاہ نے کہا کہ فلموں کی مقبولیت کا انحصار جنونیت پر ہوگیا ہے جو نقصان دہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنے زیادہ آپ جنونی قسم کے محب وطن ہوں گے، اتنے ہی مقبول ہوجائیں گے کیونکہ یہی عنصر ہے جو اس ملک (بھارت) پر غالب ہے۔

انہوں نے کہا اب صرف اتنا کافی نہیں ہے کہ آپ اپنے وطن سے محبت کریں بلکہ اسے ثابت کرنے کیلئے آپ کو ڈھول پیٹنا پڑتا ہے اور فرضی دشمن بنانا پڑتے ہیں۔

نصرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ ‘کیرالا اسٹوری’ اور ‘غدر 2’ جیسی فلمیں میں نے نہیں دیکھیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ یہ کس متعلق ہیں۔