اسلام آباد: حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے بڑی پیش رفت ہوگئی اور سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی HPV ویکسین کو بھی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل کرلیا گیا۔
ایچ پی وی ویکسین کو حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کا حصہ بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے۔
نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے بتایا کہ قومی الیکٹرانک امیونایزیشن رجسٹری کا آغاز کیا جارہا ہے جس سے پروگرام کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، نیشنل الیکٹرانک رجسٹری کے تحت ہر بچے کا امیونایزیشن کا ڈیٹا سسٹم میں درج ہو جائے گا، بچے کے والدین کو الرٹ موصول ہو گا آپ کے بچے کی ویکسینیشن کی تاریخ کونسی ہے۔
ندیم جان کا کہنا تھا کہ حفاظتی ٹیکہ پروگرام کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جارھے ہیں ، حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام تیزی سے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی جانب گامزن ہے، اقدام کا مقصد ملک بھر کے طول وعرض میں کوئی بچہ یا بچی ویکیسنیشن سے محروم نہ رہے۔
ندیم جان نے مزید کہا کہ ایف ڈی آئی کو جو اہداف دیے ہیں انکو خود مانیٹر کرتا رہوں گا، ملک بھر کے بچوں کو بارہ بیماریوں سے بچانے کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔