امریکی ڈالر مسلسل نیچے کی سمت گامزن، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

eAwazآس پاس

پاکستان میں انتہائی عروج پر جانے والا امریکی ڈالر حکومتی اقدامات کے بعد مسلسل نیچے کی سمت گامزن ہے۔

آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مزید کم ہوئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 88 پیسے سستا ہونے کے بعد 293 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان سامنے آیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 169 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 58 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 45 ہزار 889 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔