اپنی زندگی پر مبنی فلم دیکھنا مشکل تھا؛ امریکی گلوکارہ سیلینا گومز

eAwazفن فنکار

نامور امریکی گلوکارہ سیلینا گومز نے کہا ہے کہ ان کے لیے ایپل ٹی وی پر ریلیز کی جانے والی ان کی دستاویزی فلم دیکھنا انتہائی مشکل تھا وہ کبھی دوبارہ یہ نہیں دیکھیں گی۔

سیلینا گومز کی دستاویزی فلم ’سیلینا گومز: مائی مائنڈ اینڈ می‘ گزشتہ برس ایپل ٹی وی پلس پر ریلیز کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ان کی اس دستاویزی فلم میں ان کی زندگی کے 6 اہم سالوں کی زندگی کا خلاصہ کیا گیا تھا جب وہ ذہنی پریشانی اور بائیپولر ڈس آرڈر میں مبتلا تھیں۔

صحت سے متعلق ایک کانفرنس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے سیلینا کا کہنا تھا کہ ’میں اس کے خلاف تھی، کافی وقت تک میں یہ جانتی ہی نہیں تھی کہ یہ دستاویزی فلم ایک اچھا تصور ہوسکتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ میں جانتی تھی کہ بلآخر ایک دن شاید میں تھوڑی دیر کے لیے ایک اداکارہ بن جاؤں، لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ میری زندگی میں چیزوں کو خطرے میں ڈال دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں کیا کر رہی ہوں، لوگوں کو اپنی زندگی میں آنے دے رہی ہوں اور پھر جب اسے ریلیز کیا گیا تو اس وقت میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا، لیکن مجھے اس کے ریلیز کے بعد ذہنی سکون ملا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اس کی ریلیز کے بعد مجھے لگا کہ میں وہ چیزیں کہنا چاہتی تھی جو میں نے اپنے اندر سالوں سے چھپا رکھے تھے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سیلینا کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ فلم دیکھنا بہت تکلیف دہ ہے، میں یہ دوبارہ کبھی نہیں دیکھوں گی، تاہم مجھے اس دستاویزی فلم پر فخر ہے۔