ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار عامر خان نے اپنی بیٹی ایرا خان کی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی بیٹی ایرا خان کی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ‘بیٹی کی شادی کی تقریب اگلے سال 3 جنوری کو ہوگی’۔
عامر خان نے کہا کہ ‘بیٹی کے شادی پر بہت رونے والا ہوں کیونکہ میں بہت جذباتی ہوں، میں اپنی مسکراہٹ اور اپنے آنسوؤں پر قابو نہیں رکھ سکتا، اس حوالے سے ابھی سے ہی فیملی میں سب کہہ رہے ہیں کہ عامر کو ایرا کی شادی والے دن سنبھالنا’۔
اداکار نے اپنے ہونے والے داماد نپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘میری بیٹی نے اپنے لیے بہترین ہمسفر کا انتخاب کیا ہے، جب ایرا ڈپریشن سے لڑ رہی تھی تو نپور نے ایرا کا بہت ساتھ دیا’۔
اُنہوں نے کہا کہ ‘نپور کے ساتھ ایرا کا تعلق بہت گہرا ہے، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں اور ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھتے ہیں’۔
عامر خان نے مزید کہا کہ ‘یہ فلمی ڈائیلاگ ہو سکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ نپور میرے لیے داماد نہیں بلکہ بیٹوں کی طرح ہے’۔
مزید پڑھیں: عامر خان کا دماغی صحت کیلئے مینٹل تھیراپی لینے کا انکشاف
واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 نومبر کو عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے بوائے فرینڈ نپور شکھیرے کے ساتھ منگنی کی تھی، ممبئی میں منعقدہ تقریب میں عامر خان کی دونوں سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ نے بھی شرکت کی تھی۔