اسرائیل فلسطین تنازع کے پھیلاؤ سے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں، روسی صدر پیوٹن

eAwazآس پاس

روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے پھیلاؤ سے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔

ماسکو میں انرجی ویک فورم سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کشیدگی میں شہریوں کے جانی نقصان کو کم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل میں خود مشکلات پیدا کی ہیں۔ امریکا نے بحری بیڑہ بھیج کر خطے کی کشیدگی میں اضافہ کیا ہے۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ روس فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔