گوگل: جلد ہی ڈیسک ٹاپ صارفین کی لیے’ڈسکور‘ فیچر پیش

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

خبریں ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ کمپنی گوگل کی جانب سے جلد ہی ڈیسک ٹاپ پر بھی موبائل صارفین کی طرح ’ڈسکور‘ فیچر پیش کیا جائے گا۔

’ڈسکور‘ فیچر میں صارفین کو کوئی مواد تلاش نہیں کرنا پڑتا بلکہ از خود ہی مواد مین پیج پر نظر آتا ہے۔

مذکورہ فیچر گوگل کے موبائل صارفین کے لیے ابتدائی طور پر 2018 میں پیش کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں تمام ممالک تک پھیلایا گیا تھا۔

اس وقت موبائل پر جیسے ہی کوئی صارف گوگل کھولتا ہے تو سرچ انجن کے نیچے مختلف وائرل خبریں، موسم کی صورتحال اور دیگر مواد کے لنکس نظر آتے ہیں جو کہ ’ڈسکور‘ فیچر کا حصہ ہیں۔

یکنالوجی ویب سائٹ ’مین پاور یوزر‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈیسک ٹاپ پر ’ڈسکور‘ فیچر کو پیش کرنے کے لیے گوگل نے آزمائش شروع کردی اور جلد ہی اسے متعارف کرایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر ’ڈسکور‘ فیچر کی آزمائش بھارت میں کی جا رہی ہے جب کہ جلد ہی مذکورہ آزمائشی فیچر تک دیگر ممالک کے محدود صارفین کو بھی دی جائے گی۔

رپورٹ میں گوگل ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انٹرنیٹ سرچ انجن کے ترجمان نے تصدیق کی کہ کمپنی ’ڈسکور‘ فیچر کو ڈیسک ٹاپ پر متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے۔