اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس کے حملوں کے بعد 5 لاکھ اسرائیلی شہریوں نے نقل مکانی کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ارد گرد تمام آبادیوں کو حکومتی ہدایات کے مطابق خالی کرا دیا گیا ہے۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم جنگی زون کے قریب عام شہری نہیں چاہتے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 2900 سے تجاوز کر چکی ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والوں میں 1 ہزار سے زائد بچے بھی ہیں۔