اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ لبنان کو جنگ میں دھکیل رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ حزب اللّٰہ کے بڑھتے حملوں سے لبنان کو جنگ میں دھکیلے جانے کا خطرہ ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کو جنگ میں دھکیلنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا بلکہ بہت کچھ ہاتھ سے نکل جائے گا۔
دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے لبنان کے وزیرِ اعظم سے اسرائیل لبنان سرحدی کشیدگی پر گفتگو کی۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن سمجھتا ہے لبنانی مسلح افواج، انٹرنل سیکیورٹی فورس لبنان کے استحکام کی واحد قانونی ضامن ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے لبنانی وزیرِ اعظم نجیب مکاتی سے لبنانی عوام کی حمایت کا اعادہ کیا۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ حماس اسرائیل تنازع میں لبنان کو گھسیٹنے سے لبنانی عوام پر اثر پڑے گا۔