او آئی سی: عالمی فریقوں سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت بند کرانے کا مطالبہ

eAwazآس پاس

ریاض: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے عالمی فریقوں سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے عالمی اداروں اور شخصیات کو اسرائیلی جارحیت پر خطوط لکھے۔

یہ خطوط بین الاقوامی فریقوں اور یو این سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کو لکھے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ فلسطینیوں کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کے عہدیدار کو بھی خط لکھا گیا ہے جب کہ ریڈ کراس کے سربراہ اور انسانی حقوق کیلئے یو این ہائی کمشنرکوبھی خطوط لکھے گئے ہیں۔

اپنے خطوط میں او آئی سی نے فلسطینی عوام کیلئے عالمی تحفظ اور فوری امدادی مہم چلانے پر زور دیا۔