امریکی گلوکارہ کی فلسطینیوں کی حالتِ زار کی وجہ سے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار

eAwazفن فنکار

معروف امریکی گلوکارہ سیلینا گومز نے نہتے فلسطینیوں کی حالتِ زار سے دل براداشتہ ہو کر دوبارہ سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

سیلینا گومز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے مداحوں کے لیے ایک مختصر پیغام شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میں سوشل میڈیا سے بریک لے رہی ہوں کیونکہ میں دنیا میں جاری خوفناک نفرت، اشتعال انگیزی اور دہشت گردی دیکھ کر دل برداشتہ ہو گئی ہوں۔

گلوکارہ نے لکھا ہے کہ لوگوں پر تشدد اور قتلِ عام یا کسی بھی ایک طبقے کے لوگوں کے خلاف نفرت انگیزی کا عمل خوفناک ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ ہمیں سب لوگوں کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے خصوصاً بچوں کی اور معاشرے کی بہتری کے لیے تشدد کو روکنے کی ضرورت ہے۔

سیلینا گومز نے لکھا ہے کہ میں معذرت خواہ ہوں اگر میرے الفاظ ہر ایک مظلوم کے لیے ناکافی ہیں۔

اُنہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا ہے کہ میں معصوم لوگوں کو اذیت سے بچا نہیں سکتی اور یہی چیز مجھے پریشان کر رہی ہے، میری خواہش ہے کہ کاش میں دنیا کو بدل سکتی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 400 ہو گئی ہے جبکہ 23 ہزار سے زائد زخمی ہیں، شہداء میں 73 فیصد بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد شامل ہیں۔