آرادھیا بچن کا والدہ ایشوریہ رائے کی 50 ویں سالگرہ پر خوبصورت سرپرائز

eAwazفن فنکار

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، حسینۂ عالم ایشوریہ رائے بچن کی بیٹی آرادھیا بچن نے والدہ کی 50 ویں سالگرہ پر خوبصورت سرپرائز دے دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطالق گزشتہ روز خوبرو اداکارہ نے ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں بیٹی اور والدہ کے ہمراہ کیک کاٹ کر اپنی 50 ویں سالگرہ منائی۔

اس تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں پہلی بار 12 سالہ آرادھیا بچن کسی تقریب میں میڈیا کے سامنے تقریر کرتے اور اپنی والدہ کو سرہاتے ہوئے نظر آئیں، انہوں نے سالگرہ کے موقع پر تقریر کر کے اپنی والدہ کو بھی حیران کر دیا۔

وائرل ویڈیو میں آرادھا کو والدہ کی تعریفیں کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میری زندگی اور میری زندگی کا پیارا و خوبصورت حصہ، میری والدہ ہیں، مجھے لگتا ہے کہ آپ جو کچھ کر رہی ہیں وہ سب سے اہم اور خوبصورت ہے، ہم آج یہاں ایک بامقصد جشن منانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، آپ جو کر رہی ہیں اس سے دنیا کی مدد ہو رہی ہے، ہمارے آس پاس کے ہر فرد کی اور لوگوں کی مدد ہو رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ماں آپ جو کچھ کر رہی ہیں وہ واقعی ناقابلِ یقین ہے۔

اس موقع پر ایشوریہ رائے بچن اپنی بیٹی کی میڈیا کے سامنے تقریر سن کر جذباتی ہو گئیں-