کراچی: ماسٹر کارڈ نے محفوظ الیکٹرانک مالیاتی لین دین کے طریقہ کار کے انڈسٹری لیڈر یورو نیٹ کے ساتھ پاکستان میں کارڈ کے بطور خدمات (CaaS) اور بینک کے بطور فن ٹیک (BaaF) سلوشنز کیلیے اسٹرٹیجک شراکت داری کرلی۔
اس شراکتداری کے تحت دونوں ادارے مالیاتی اداروں اور فن ٹیکس کو توسیعی پذیری اور تیزی کے ساتھ مارکیٹ میں آسانی کے ساتھ جدید مصنوعات کی تخلیق اور متعارف کرانے کے قابل بنائیں گے۔
یہ شراکت داری یورو نیٹ کے نیکسٹ جنریشن پیمنٹس پلیٹ فارم پر مکمل آؤٹ سورس اور منظم خدمات کے ماڈل کے تحت ایک ریڈی ٹو مارکیٹ CaaS اور BaaF حب کے قیام کے ذریعے متعدد پلیئرز کو ماسٹر کارڈ کی مصنوعات اور خدمات متعارف کراسکے گی۔