اسرائیل نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں ابن سینا اسپتال کو فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اسپتال کا گھیراؤ کرلیا ہے اور وہاں موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہاتھ اٹھا کر باہر نکلنے کی وارننگ دی ہے۔
علاقے میں بجلی، فون اور انٹرنیٹ کی سروسز بھی معطل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے جنین مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق غزہ میں ڈرون حملے اور فائرنگ سے متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیل نے الشفا اسپتال کا گھیراؤ جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ فوج نے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ تباہ کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اسپتال میں رکھی کئی لاشیں بھی نکال دیں۔
علاوہ ازیں اسرائیل نے رات بھر غزہ پر حملے جاری رکھے۔ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں گیارہ اور خان یونس میں کم سن سمیت 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔