لاہورائیر کوالٹی انڈیکس 504 ریکارڈ، سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

eAwazآس پاس

صوبہ پنجاب میں اسموگ کے تدارک کے لیے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت جمعے کو تعلیمی ادارے جبکہ ہفتے کو مارکیٹیں اور فیکٹریاں مکمل بند رہیں گے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ صدارت کیبنٹ کمیٹی برائے انسدادِ اسموگ کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے شرکاء کو اسموگ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

دوران اجلاس پنجاب میں اسموگ کے تدارک کے لیے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز پیش کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران محکموں کی جانب سے جمعے کو تمام اسکول، کالج، یونیورسٹیز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہفتے کے روز مارکیٹیں، جم، سنیما، تھیٹر، فیکٹریاں، ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے جبکہ صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مارکیٹس بلکل بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پھر پہلے نمبرپر ہے جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 504 ریکارڈ کیا گیا ہے۔