جنوبی کوریا نے اپنا پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا، سیٹلائٹ اسپیس ایکس فیلکن نائن راکٹ لے کر روانہ ہوا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اس مصنوعی سیارے کی مدد سے شمالی کوریا پر نظر رکھی جا سکے گی۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کے لانچ کے ایک گھنٹہ بعد اس کا زمینی اسٹیشن کے ساتھ کامیابی سے رابطہ قائم ہوگیا ہے۔
جنوبی کوریا کی جانب سے سیٹلائٹ کو مدار میں ایسے وقت میں بھیجا گیا ہے جب شمالی کوریا نے کامیابی سے اپنا فوجی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کیا ہے۔